کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے شمالی ہندوستان میں بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی فصل کو ہوئے نقصان کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا اور حکومت سے اس بارے میں جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر گاندھی نے ایوان کی کارروائی
شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ شمالی ہند میں بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس نقصان کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر ایک ٹیم بھیجنی چاہئے تاکہ پچھلی بار والے معاملے کا اعادہ نہ ہو۔